ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکزکا مشورہ، سوشل میڈیا سے افواہوں پر ریاستیں نظر رکھیں

مرکزکا مشورہ، سوشل میڈیا سے افواہوں پر ریاستیں نظر رکھیں

Fri, 06 Jul 2018 01:08:00    S.O. News Service

نئی دہلی،05؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزارت داخلہ نے ریاستوں او رمرکز کے زیرانتظام ریاستوں سے سوشل میڈیا پر افواہوں کے ذریعہ بھیڑ کو مشتعل کرنے پر روک لگانے اقدامات کرنے کے لئے کہا ہے۔مہاراشٹر کی مشتعل بھیڑ نے گزشتہ اتوار کو مبینہ طورپر بچہ چوری گروہ کا رکن ہونے کے شبہ میں پانچ لوگوں کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا تھا۔ ملک کے کچھ دیگر حصوں میں بھی وہاٹس ایپ پرافواہ کے ذریعہ مشتعل بھیڑ نے اسی طرح کے واقعات کو انجام دیا ہے۔وزارت داخلہ نے ان واقعات کو سنجیدگی سے لیا ہے اور ریاستی حکومتوں کو مشورہ جاری کرکے ان واقعات پر قدغن لگانے کے لئے کہا ہے۔ مشورہ میں کہا گیا کہ تمام ریاستیں اور مرکزکے زیرانتظام ریاستیں ان افواہوں پر کڑی نظر رکھیں اور ان پر روک لگانے کے لئے سخت اقدامات کریں۔مرکز نے کہا کہ ریاستی حکومت ضلع انتظامیہ کو حساس اور اس طرح کے واقعات کے اندیشہ والے علاقوں کا پتہ لگانے کی ہدایت دیں۔ ان علاقوں میں بیداری مہم چلاکر اعتماد سازی کے اقدامات کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی بچوں کی چوری اور اغوا کے واقعات سے متعلق شکایتوں کی موثرطریقہ سے جانچ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس سے لوگوں میں خاص طورپر متاثرہ لوگوں میں سیکورٹی کا جذبہ پیدا ہوگا اور پولیس اور انتظامیہ پر ان کا اعتماد بڑھے گا۔


Share: